5 نومبر 2013 - 20:30
بحرینی قیدیوں کو امام حسین(ع) کی عزاداری کی اجازت نہیں

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بحرینی قیدیون کو ماہ محرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے روک دیا ہے۔

ابنا: الوفاق بحرین کی نیوز سائٹ کے مطابق بحرین کی جیلوں ( حوض جاف ) اور مرکزی جیل ( جو ) کے قیدیوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہل کاروں نے انہیں ماہ محرم الحرام میں امام عالی مقام کی عزاداری کرنے سے منع کردیا ہے۔بحرین کے قیدیوں نے تاکید کی ہے کہ جیل کی انتظامیہ نے ان کو دھمکی دی ہے کہ جیل میں سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرنے کی صورت میں ان کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ بحرین کی جیلوں میں انقلابی قیدیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے حتی قیدیوں کو جیل میں علاج معالجہ کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ  بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے شب اول محرم میں منامہ میں عزاداراں حسینی پر حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا۔

.......

/169